اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے چین کے سفیر یاﺅ جِنگ نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ ملا قات میں دوطرفہ تعلقات، اہم علاقائی و عالمی معاملات سمیت صنعتی زون اور سی پیک کے دیگر جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ چین پا کستان کا بے مثال …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے چین کے سفیر یاﺅ جِنگ کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے چین کے سفیر یاﺅ جِنگ نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ ملا قات میں دوطرفہ تعلقات، اہم علاقائی و عالمی معاملات سمیت صنعتی زون اور سی پیک کے دیگر جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ چین پا کستان کا بے مثال دوست ہے، دونوں دوست ممالک میں دوستی کا یہ رشتہ باہمی اعتماد اور احترام کے مضبوط دیواروں پر استوار ہے، پارلیمانی رابطے دوستی کی اس رشتے کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں زراعت کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ، اس مقصد کے حصول کےلئے حالیہ بجٹ میں خطیر فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمنٹ میں کسانوں کے مسائل کو حل کرنے اور زراعت کے فروغ کےلئے خصوصی پارلیمانی تشکیل دی گئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ پا ک۔چین اقتصادی راہداری (سی پیک) دونو ں ممالک کے مابین سدا بہار دوستی کا عکاس ہے، سی پیک کا منصوبہ خطہ کی تقدیر بدلنے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا، پاکستان سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل چاہتا ہے۔








