سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی جماعتوں کے رہنماﺅں کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی جماعتوں کے رہنماﺅں کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ پارلیمانی جماعتوں کے رہنماﺅں کا یہ اجلاس کل بدھ کو سہ پہر ساڑھے تین بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت منعقد ہو گا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پارلیمانی رہنماﺅں کے اجلاس میں قومی اسمبلی کے 23ویں سیشن کے ایجنڈے اور دوران …

اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی جماعتوں کے رہنماﺅں کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ پارلیمانی جماعتوں کے رہنماﺅں کا یہ اجلاس کل بدھ کو سہ پہر ساڑھے تین بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت منعقد ہو گا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پارلیمانی رہنماﺅں کے اجلاس میں قومی اسمبلی کے 23ویں سیشن کے ایجنڈے اور دوران سیشن ضابطہ کار کے تحت نظم و ضبط کو قائم رکھنے کے متعلق امور پر بات کی جائے گی۔ اجلاس میں وفاقی وزراءپرویز خٹک، مخدوم شاہ محمود حسین قریشی، اسد عمر، ڈاکٹر شیریں مزاری، چوہدری طارق بشیر چیمہ، سیّد امین الحق، شیخ رشید احمد، وزیر مملکت علی محمد خان اور وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر ظہیر الدین بابر کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ جی ڈی اے سے غوث بخش خان مہر، بلوچستان عوامی پارٹی سے خالد حسین مگسی، بلوچستان نیشنل پارٹی سے محمد اختر مینگل اور محمد اسلم بھوتانی کو مدعو کیا گیا ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے پارلیمانی رہنماءراجہ پرویز اشرف، سیّد نوید قمر، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خواجہ محمد آصف، سردار ایاز صادق اور رانا ثناءاﷲ، متحدہ مجلس عمل پاکستان سے شاہدہ اختر علی، جمہوری وطن پارٹی سے نوابزادہ شاہ زین بگٹی اور عوامی نیشنل پارٹی سے امیر حیدر اعظم خان بھی مدعو کیا گیا ہے۔

مزید خبریں