اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مدارس کا نصاب تبدیل نہیں ہو گا اور مدارس پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی جائے گی۔ وہ اتوار کو پنج پیر صوابی میںمدرسہ دارالقران کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مدارس کے حوالے سے …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کاپنج پیر صوابی میں مدرسہ دارالقران کے اجتماع سے خطاب
اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مدارس کا نصاب تبدیل نہیں ہو گا اور مدارس پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی جائے گی۔ وہ اتوار کو پنج پیر صوابی میںمدرسہ دارالقران کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مدارس کے حوالے سے کیا جانے والا منفی پروپیگنڈا بے بنیاد ہے ،علماءاور مشائخ اس پر یقین نہ کریں ۔اسد قیصر نے کہا کہ خیبر پختونخواکی طر ح پنجاب میں بھی عقیدہ ختم نبوت اور ترجمہ قرآن نصاب میں شامل کیا جائے گا ،ضرورت پڑنے پر علما ءاور مشائخ سے مشاورت کے بعد ہی مدارس کے حوالے سے ردوبدل کیا جائے گا ۔اسد قیصر نے کہا کہ عہدے عارضی ہوتے ہیں عوام کی خدمت کے لیے مقاصد حاصل کرنا اولین ترجیح ہے ۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پہلے ہی اس بات کی نشاندہی کی تھی کہ مدارس کے طلبا ءکو بھی معاشر ے میں ان کا جائز مقام دیا جانا چاہیئے ۔انشااللہ وزیر اعظم عمران خان اپنے اس عہد کو عملی جامہ پہنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اللہ مجھے توفیق دے کہ میں عوام کی خدمت کر سکوں اور اللہ کے حضور سرخرو ہو سکوں۔









