سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا اور اسے زندگی گزرنے کے لیے ایک ضابطہ حیات دیا ہے ، اللہ تعالی کے بنائے ضابطہ حیات میں انسانی حقوق سرفہرست ہیں، تمام مذاہب و مباحثہ کا محور حرمت انسانی ہے، نبیﷺکا خطبہ الوداع حقوق العباد اور ضابطہ حیات کا بنیادی جزو ہے جس …

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا اور اسے زندگی گزرنے کے لیے ایک ضابطہ حیات دیا ہے ، اللہ تعالی کے بنائے ضابطہ حیات میں انسانی حقوق سرفہرست ہیں، تمام مذاہب و مباحثہ کا محور حرمت انسانی ہے، نبیﷺکا خطبہ الوداع حقوق العباد اور ضابطہ حیات کا بنیادی جزو ہے جس نے آقا اور غلام کے فرق کو مٹادیا۔ منگل کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کہ اللہ تعالی نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا اور اسے زندگی گزرنے کے لیے ایک ضابطہ حیات دیا ہے۔ اللہ تعالی کے بنائے ضابطہ حیات میں انسانی حقوق سر فہرست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب و مباحثہ کا محور حرمت انسانی ہے۔ نبی ﷺ کا خطبہ الوداع حقوق العباد اور ضابطہ حیات کا بنیادی جزو ہے جس نے آقا اور غلام کے فرق کو مٹا دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے انسانی حقوق کے عالمی چارٹر پر دستخط کیے ہیں۔ پاکستان اس ضمن میں بین الاقوامی سطح پر کیے گے وعدوں پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے قران پاک میںانسانی حقوق کا ایک مکمل ضابطہ حیات متعین کیا ہے جسں میں انسانی حقوق کو پورا کرنے کی سخت وحید فرمائی ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموشی ناقابل فہم ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام عالم کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے۔ 5 اگست سے بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانیت سوز کرفیو انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو گزشتہ چار ماہ سے اپنے مذہبی فرائض کی ادائیگی میں مسلسل رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی عوام پر ہونے والے مظالم اور بربریت انسانیت کی تذلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ہزاروں بے گناہ معصوم بچوں کا قتل اور خواتین کی عصمت دری کے واقعات انتہائی افسوس ناک ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی عوام کی ہمت و استقلال اور جرات کو سلام پیش کرتا ہوں۔5 اگست کے بھارتی اقدام پر پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے دنیا بھر کے پارلیمانوں کو خطوط کے ذریعے کشمیر کی ابتر صورتحال سے بروقت آگاہ کیا۔ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنے چاہیے۔

مزید خبریں