سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اَرتھ آور کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ دنیا کواس وقت شدید موسمی تبدیلیوں کا سامنا ہے اور یہ بات انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ لوگوں کو موسمیاتی تبدیلیوں کے سلسلہ میں اٹھائے جانے والے اقدامات میں شامل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اَرتھ آور کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا جو دنیا بھر میں (آج) …

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ دنیا کواس وقت شدید موسمی تبدیلیوں کا سامنا ہے اور یہ بات انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ لوگوں کو موسمیاتی تبدیلیوں کے سلسلہ میں اٹھائے جانے والے اقدامات میں شامل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اَرتھ آور کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا جو دنیا بھر میں (آج) ہفتہ 30 مارچ کو منایا جا رہا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دنیاکو اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے شدید خطرات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اَرتھ آور ہمیں یاد دلاتا ہے کہ موسمیاتی تبد یلیوں میں انفرادی اوراجتماعی سطح پر اٹھائے گئے اقدامات ہماری آنے والی نسلوں کےلئے کرہ ارض کو ماحول دوست بنانے کےلئے سنگ میل ثابت ہوں گے۔ انہوں نے ماحول کو آلودگی سے پاک بنانے کےلئے م±شترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں زمین سے اپنی محبت کے اظہار کےلئے اس تحریک میں بھرپور حصہ لینا چاہئے۔ سپیکر نے کہا کہ کثافتوں اور زہریلی گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کےلئے پاکستان کی پارلیمنٹ کو مکمل طور شمسی توانائی پر منتقل کیا گیا ہے اور پارلیمنٹ کے استعمال سے زائد بجلی کو نیٹ میٹرنگ لائسنس کے ذریعے نیشنل گرڈ میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں پارلیمنٹ کو ماحول دوست بنانے کےلئے دیگر اقدامات بھی اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو پاکستان کی پارلیمنٹ کو ماحول دوست بنانے کےلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تقلیدکرتے ہوئے اپنے ملکوں میں بھی ایسے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اسد قیصرنے کہا کہ وژن 2025ءکے مطابق پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں اور ان کے ماحول پر اثرات کو اولین تر جیحات میں شامل کیا گیا ہے اور اس سے نمٹنے کےلئے ٹھوس بنیادوں پر منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کے ساتھ اظہارِ یکجہتی، توانائی کے تحفظ، موسمیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کے اثرات سے نمٹنے کےلئے 30 مارچ کو پارلیمنٹ ہاو¿س کی تمام روشنیاں رات 8:30 سے 09:30 تک گل کی جائیں گی۔ اس موقع پرڈپٹی سپیکرقاسم خان سوری نے کہا کہ اَرتھ آور کو منانے کا مقصد صحتمند ماحول کے تحفظ اور توانائی کو بچانے کی اہمیت کے بارے میں شعور ا±جاگر کرنا ہے۔ انہوں نے اراکینِ پارلیمنٹ اور عوام کو 30 مارچ رات کو 08:30 سے 09:30 تک رضا کارانہ طورپر روشنیوں کو گل کرکے بین الاقوامی برادری کے ساتھ ارتھ آور منانے کےلئے کہا۔

مزید خبریں

Leave a Reply