اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے کورونا وائرس سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل سے آگاہ کیا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اتوار کو قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی میاں محمد شہباز شریف کو وطن واپس پہنچنے پر …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف سے ٹیلیفون پر رابطہ ، کورونا وائرس سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل سے آگاہ کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے کورونا وائرس سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل سے آگاہ کیا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اتوار کو قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی میاں محمد شہباز شریف کو وطن واپس پہنچنے پر ان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے قائد حزب اختلاف کو وطن واپس پہنچنے اور مشکل کی اس گھڑی میں تمام سیاسی قیادت کے ساتھ مل کر کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد جہد کرنے کو سراہا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر کے مابین ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاو¿ اور اس کے معیشت پر مرتب ہونے والے معاشی اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسپیکر نے کورونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام سے متعلق اپوزیشن لیڈر کو آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی حکومت کے اقدامات پر نظر رکھے گی اور اپنی تجاویز مرتب کر کے حکومت کو بھیجے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیاسی قیادت نے ہمیشہ قومی ایشوز پر متحد ہو کر سیاسی بالغ نظری کا ثبوت دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں متحد ہو کر اپنی قوم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے، اس موقع پر سیاسی قیادت کا یکجا ہو کر اپنا بھرپور کردار ادا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اپوزیشن لیڈر محمد شہباز شریف نے مشکل کی اس گھڑی میں سیاسی قیادت کو یکجا کرنے پر اسپیکر کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس عالمی وبا ہے اس سے نمٹنے کے لیے ہمیں سیاست سے بالاتر ہو کر سوچنے کی ضرورت ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے جہاں ہزاروں انسانی زندگیوں کو لقمہ اجل بنایا ہے وہاں عالمی معیشت کو بھی شدید دھچکا پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کو پہلے سے معاشی چیلنجز کا سامنا ہے اس لیے ہمیں کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ اس وبا سے معیشت کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لیے بھی مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو احتیاطی تدبیر پر عمل کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں بروقت فیصلے کرنے ہونگے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم پر جب بھی مشکل وقت آیا ہے تو تمام سیاسی قیادت ثابت قدم ہو کر قوم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔








