اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمیں آئندہ نسلوں کو پرامن اور خوشحال پاکستان فراہم کرنا ہے، آئندہ نسلوں کو زندگی کی تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے جد وجہد کرنا ہو گی، محروم طبقات کا معیار زندگی بلند کر کے ہم آنے والی نسلوں کو روشن مستقبل دے سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اسپیکر قومی اسمبلی اسد …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا ماڈل، فلاحی ویلجز سے متعلق اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمیں آئندہ نسلوں کو پرامن اور خوشحال پاکستان فراہم کرنا ہے، آئندہ نسلوں کو زندگی کی تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے جد وجہد کرنا ہو گی، محروم طبقات کا معیار زندگی بلند کر کے ہم آنے والی نسلوں کو روشن مستقبل دے سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ماڈل، فلاحی ویلجز سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سربراہ سویٹ ہوم زمرد خان سمیت فلاحی اداروں کے دیگر سربراہان نے شرکت کی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ معاشرے کے محروم طبقوں کا سہارہ بننا اور انہیں قومی دھارے میں لانا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں پسے ہوئے اور محروم طبقات کے اعدادو شمار حوصلہ افزا نہیں ہیں، اسکولوں سے باہر اور اسٹریٹ چلڈرن کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ویلفیر ویلجیز میں معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کو ایک چھت کے نیچے تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ویلجیز گورنمنٹ اور ملک کے بڑے فلاحی اداروں کے تعاون سے قائم کیے جائیں گے۔








