سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پارلیمانی تعاون کے فروغ کے ذریعے تمام دوست ممالک کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتی ہے، پاکستان علاقائی ترقی اور خطے کی خوشحالی کے لئے برطانیہ سمیت تمام دوست ممالک کے ساتھ پارلیمانی …

اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پارلیمانی تعاون کے فروغ کے ذریعے تمام دوست ممالک کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتی ہے، پاکستان علاقائی ترقی اور خطے کی خوشحالی کے لئے برطانیہ سمیت تمام دوست ممالک کے ساتھ پارلیمانی روابط کے فروغ کاخواہاں ہے جبکہ برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے سپیکر قومی اسمبلی کو یقین دلایا ہے کہ برطانوی حکومت اور پارلیمنٹ پاکستانی اراکین پارلیمنٹ اور سٹاف کی استعداد کارمیں اضافے، پاکستان کی معاشی و اقتصادی طور پر استحکام کے حوالے سے ہر ممکن تیار ہے۔ جمعرات کو برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے، اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر برطانوی ہائی کمشنر سے گفتگو کرتے ہﺅے کہاکہ پاکستان اپنے دوست رکن ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو ترجیحی بنیادوں پر مضبوط اور مستحکم بنانا چاہتا ہے، پاکستان علاقائی ترقی اور خطے کی خوشحالی کے لیے تمام ممالک کے ساتھ پارلیمانی روابط کے فروغ کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کے وفود کے تبادلوں سے اراکین پارلیمنٹ ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔پارلیمانی وفود کے تبادلوں کے کے ذریعے لائبریری، ریسرچ، قانون سازی اورقائمہ کمیٹیوں کے نظام کار کو مزید فعال بنایا جا سکتا ہے۔