اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں بیلا روس کے نائب وزیرخارجہ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نائب وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی بیلا روس کے نائب وزیرخارجہ سے ملاقات مین گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں بیلا روس کے نائب وزیرخارجہ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نائب وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان بیلاروس کے ساتھ پارلیمانی و اقتصادی تعاون کو فروغ دنے کا خواہش مند ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعلقات کو مزید وسعت دینا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ بیلاروس کی پارلیمان کے ساتھ رابطوں کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ دونوں ممالک کے ارکین پارلیمان میں رابطے دونوں اقوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پارلیمانی رابطوں کو فروغ دینے کے لیے فرینڈ شپ گروپ تشکیل دیا گیا۔ اسد قیصر نے کہاکہ پاک بیلاروس فرینڈ شپ گروپ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے فعال کردار ادا کر رہاہے۔ دونوں ممالک میں اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے متعدد معاہدے طے پا چکے ہیں۔ دونوں ممالک کی سیاسی قیادت اور تجارتی برادری کے درمیان رابطوں سے تعلقات مستحکم ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ خطے کی معاشی ترقی و خوشحالی میں سنگ میل ثابت ہو گا۔ سی پیک منصوبے سے خطے کے ممالک کے مابین تجارت میں اضافہ ہو گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوںگے۔ پاکستان سی پیک منصوبے کی جلد تکمیل چاہتا ہے۔ منصوبے کو خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ توسیع دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ زراعت ، صنعت ، ٹیکسٹائل ،تجارت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینا چاہتا ہے۔ دونوں ممالک کے مابین طے پانے والے معاہدوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے۔ بیلاروس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ بیلاروس پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان وہ پہلا ملک ہے جس نے بیلاروس کو تسلیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا حالیہ دورہ بیلاروس دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مستحکم بنانے میں اہم پیشرفت ہے۔ پاکستان کی خطے میں امن و استحکام کے لیے کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی سیاسی و پارلیمانی قیادتوں میں رابطے دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے میں، اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ بیلاروس پاکستان کے ساتھ تمام سماجی و اقتصادی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کا خواہشمند ہے۔








