اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) پارلیمنٹ میں موجود حزب اقتدار اور حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی تمام پارلیمانی جماعتوں نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ کورونا جیسی مہلک وبا سے بچنے کے لئے حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس کورونا جیسی مہلک وبا سے بچنے کے لئے حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے پارلیمنٹ میں موجود حزب اقتدار اور حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی تمام پارلیمانی جماعتوں کی پوری قوم سے اپیل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) پارلیمنٹ میں موجود حزب اقتدار اور حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی تمام پارلیمانی جماعتوں نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ کورونا جیسی مہلک وبا سے بچنے کے لئے حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء مخدوم شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، پرویز خٹک، چوہدری طارق بشیر چیمہ، اسد عمر ، وزیر مملکت علی محمد خان ، پارلیمانی امور سے متعلق وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر ظہیر الدین بابر، اراکین قومی اسمبلی خالد حسین مگسی، سردار اختر جان مینگل اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے رہنماء سید نوید قمر، رانا ثناء اللہ، رانا تنویر حسین، خواجہ محمد آصف اور اسعد محمود نے شرکت کی۔پارلیمانی رہنماؤں نے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ عوام کی محکمہ صحت کی جانب احتیاطی تدابیر اور دیگر صحت سے متعلق ایس او پیز پر پوری طرح سے عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے مہلک بیماری کا پھیلاؤ تیز ی سے بڑھ رہا ہے۔ کمیٹی کے تما م اراکین پارلیمنٹ نے سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر اس بات پراتفاق کیا گیا کہ وہ قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے آپ اور اپنے خاندان کو اس مہلک بیماری سے بچانے کے لئے صحت کے رہنما اصولوں پر عمل کریں۔ انہوں نے کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ان تمام لوگوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی جو اس مہلک بیماری میں مبتلا ہیں۔ اسپیکر اسد قیصر نے پارلیمانی رہنماؤں کے گزشتہ اجلاس میں بجٹ اجلاس کی کارروائی کے سلسلے میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔پارلیمانی رہنماؤں کو آگاہ کیا گیا کہ بجٹ پر عام بحث 40 گھنٹوں تک جاری رہے گی جس میں حکومتی اور اپوزیشن بینچوں کی اسمبلی میں عددی تعداد کے مطابق بلترتیب 21 گھنٹے 35 منٹ اور 18 گھنٹے اور 24 منٹ ملیں گے۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ بجٹ اجلاس کے شیڈول کے مطابق عام بحث 25 جون تک جاری رہے گی اور 26 جون ، 2020 کو اسے سمیٹا جائے گا۔ بجٹ کی منظوری کا عمل 30 جون ، 2020 کو فنانس بل پر غور اور اْسے پاس کرنے کے ساتھ اختتام پذیرجائے گا۔








