اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لئے تمام صوبوں کو وفاق کے ساتھ مل کر خصوصی اقدامات اٹھانے ہوں گے، ملکی بحران پر قابو پانے کے لئے مشکل فیصلے کرنا ہوں گے، پاکستانی قوم مشکل حالات کا مقابلہ کرنا جانتی ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لئے تمام صوبوں کو وفاق کے ساتھ مل کر خصوصی اقدامات اٹھانے ہوں گے، ملکی بحران پر قابو پانے کے لئے مشکل فیصلے کرنا ہوں گے، پاکستانی قوم مشکل حالات کا مقابلہ کرنا جانتی ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی، معاشی و اقتصادی معاملات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لئے تمام صوبوں کو وفاق کے ساتھ مل کر خصوصی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ ملک اس وقت ایک مشکل معاشی دور سے گزر رہا ہے، اس بحران پر قابو پانے کے لئے مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ معاشی بحران سے نمٹنے کے لئے کفایت شعاری مہم پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔








