اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے صدرآزادکشمیرسردار محمد مسعود خان نے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال، علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے اس موقع پر کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کبھی اس سے غافل نہیں ہو سکتا۔ …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صدرآزادکشمیر سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے صدرآزادکشمیرسردار محمد مسعود خان نے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال، علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے اس موقع پر کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کبھی اس سے غافل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ حملہ مقبوضہ وادی میں بھارت کی جارحیت پر مبنی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ پاکستانی عوام اور حکومت کشمیری عوام کے ساتھ مکملِ یکجہتی رکھتے ہیں۔ سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کیا جائے۔ دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور کشمیری عوام کے قتلِ عام کا نوٹس لے۔ بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔ کشمیری عوام کو حقِ خود ارادیت اور انہیں آزادی سے جینے کا موقع دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار انتخابات سے قبل لائن آف کنٹرول پر جان بوجھ کر حالات خراب کرنا چاہتی ہے۔ پاکستان بھارت کی طرف سے حریت رہنماوں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتا ہے۔ اس موقع پر صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کی عوام پوری طرح مقبوضہ وادی کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے ساتھ ہونے والے ظلم و بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ کشمیری عوام کی منزل پاکستان ہے اور پاکستان ہی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرے اور نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت فوری بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت اور بقا کے لئے پوری قوم متحد ہے اور ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔








