اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت آئین کی بالادستی کے لئے کام کرے گی جیسا کہ پاکستان تحریک انصاف قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے قومی اتفاق رائے چاہتی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت آئین کی بالادستی کے لئے کام کرے گی جیسا کہ پاکستان تحریک انصاف قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے قومی اتفاق رائے چاہتی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری سے قبل نیب نے انہیں آگاہ کیا تھا، پارٹی قیادت نے بھی شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کو سراہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے منشور اور میرٹ پالیسی کے خلاف کوئی کام نہیں کرے گی۔ سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمنٹ شور مچانے اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگانے کا فورم نہیں بلکہ قومی مسائل پر بات کرنے کی جگہ ہے۔








