سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 41 دہشت گردوں کو ہلاک پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف موثر کارروائیوں کے دوران 41 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے سکیورٹی فورسز کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشنز قوم کے تحفظ اور ملکی …

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف موثر کارروائیوں کے دوران 41 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے سکیورٹی فورسز کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشنز قوم کے تحفظ اور ملکی سلامتی کے عزم کی عکاسی ہیں، ہرنائی اور پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز قابل تحسین ہیں، بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں قابل ستائش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک قومی ایکشن پلان اور وژن ’’عزم استحکام‘‘ کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اور امن کو نقصان پہنچانے والے شرپسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، قوم کو اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فخر ہے۔