اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گل پلازہ مارکیٹ کراچی میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اتوار کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سپیکر سردار ایاز صادق نے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی افراد کی جلد اور مکمل صحتیابی کے …
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا گل پلازہ آتشزدگی پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گل پلازہ مارکیٹ کراچی میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اتوار کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سپیکر سردار ایاز صادق نے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی افراد کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ سانحہ پوری قوم کے لیے باعثِ رنج و الم ہے،واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر املاک کے نقصان کی خبر نہایت افسوسناک ہے، دکھ کی اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ اور غم میں برابر کا شریک ہوں۔سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ متعلقہ ادارے متاثرہ افراد اور تاجروں کو ہر ممکن امداد فراہم کریں،اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے عمارتوں میں حفاظتی انتظامات اور فائر سیفٹی کے مؤثر اقدامات کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچاؤ کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات کیے جائیں۔سپیکر سردار ایاز صادق نےاللّٰہ تعالیٰ سے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔








