سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی قومی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباددی ہے۔ اتوار کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے سیریز کے دوران شاندار کھیل اور بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا،قومی کرکٹ ٹیم نے سیریز تین-صفر سے جیت کر قومی پرچم سربلند کیا ہے۔ سپیکر سردار ایاز …

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباددی ہے۔ اتوار کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے سیریز کے دوران شاندار کھیل اور بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا،قومی کرکٹ ٹیم نے سیریز تین-صفر سے جیت کر قومی پرچم سربلند کیا ہے۔

سپیکر سردار ایاز نے کہا کہ قوم کو اپنی کرکٹ ٹیم کی صلاحیتوں، عزم اور کارکردگی پر مکمل اعتماد ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم ہر حریف ٹیم کے خلاف جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے،قوم کو اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں پر فخر ہے۔انہوں نےقومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ قومی ٹیم آئندہ بھی اسی جذبے، محنت اور ثابت قدمی کے ساتھ کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔