سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی قومی اسمبلی میں تمام پارلیمانی لیڈروں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق نے کہا ہے کہ تمام پارلیمانی رہنماﺅں نے قومی اسمبلی کی نشستیں 272 رکھنے پر اتفاق کیا ہے، حلقہ بندیوں کے حوالہ سے ردوبدل آبادی اور مردم شماری کی بنیاد پر ہو گا، تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور پارلیمانی لیڈروں کا اجلاس (آج) بدھ کو صبح 10 بجے دوبارہ ہو گا، حلقہ …

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق نے کہا ہے کہ تمام پارلیمانی رہنماﺅں نے قومی اسمبلی کی نشستیں 272 رکھنے پر اتفاق کیا ہے، حلقہ بندیوں کے حوالہ سے ردوبدل آبادی اور مردم شماری کی بنیاد پر ہو گا، تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور پارلیمانی لیڈروں کا اجلاس (آج) بدھ کو صبح 10 بجے دوبارہ ہو گا، حلقہ بندیوں کے حوالے سے جمعرات یا جمعہ تک قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری لی جائے گی۔ وہ قومی اسمبلی میں تمام پارلیمانی لیڈروں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جو منگل کو یہاں پارلیمینٹ ہاوس میں سپیکر قومی اسمبلی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیرقانون زاہدحامد، وفاقی وزیرپارلیمانی امورشیخ آفتاب احمد، عوامی نیشن پارٹی کے رہنماءحاجی غلام احمد بلور، جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اکرم خان درانی، مسلم لیگ(ف) کے غوث بخش مہر، پختونخواملی عوامی پارٹی کے محمودخان اچکزئی، پاکستان پیپلزپارٹی کے سید خورشید احمدشاہ اورسید نویدقمر،متحدہ قومی موومنٹ کے ڈاکٹرفاروق ستار اورپاکستان تحریک انصاف کے شاہ محمودقریشی سمیت سیکرٹری قانون، سیکرٹری الیکشن کمیشن، چئیرمین نادرا، ادارہ شماریات پاکستان کے افسران اوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Leave a Reply