اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایران کے ڈپٹی سپیکر علی نیک زاد نے پارلیمانی وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں پاک ایران تعلقات، پارلیمانی تعاون، اقتصادی شراکت داری اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ دلچسپی کے امور بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق نے علاقائی استحکام اور ترقی کے لیے تعاون کو بڑھانے کی …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایران کے ڈپٹی سپیکر علی نیک زاد کی وفد کے ہمراہ ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایران کے ڈپٹی سپیکر علی نیک زاد نے پارلیمانی وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں پاک ایران تعلقات، پارلیمانی تعاون، اقتصادی شراکت داری اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ دلچسپی کے امور بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق نے علاقائی استحکام اور ترقی کے لیے تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران برادرانہ ہمسایہ ممالک ہیں جو مشترکہ تاریخ، مذہب اور ثقافت کے مضبوط رشتوں سے جڑے ہیں۔سپیکر نے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر محمد باقر قالیباف کے حالیہ دورے کو دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے اور پارلیمانی رابطوں کو فروغ دینے میں اہم سنگ میل قرار دیا ۔دونوں رہنماؤں نے پارلیمانی سطح پر تعاون بڑھانے ، عوامی رابطوں کے فروغ ،مسلم ممالک کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان ایرانی عوام کے لیے دوسرا گھر ہے،بھارت کے ساتھ جنگ میں ایرانی حمایت پر اس کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 7 رافیل طیارے مار گرائے اور بھارت کو شکست دی،پاکستان ہمیشہ تنازعات کے پرامن حل کا خواہاں ہے،افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے،پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو پاکستانی پارلیمنٹ نے یک زبان قرارداد کے ذریعے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی،ایران اور پاکستان کے مشترکہ دشمن بھی ہیں جن میں اسرائیل شامل ہے،ایران کے اسرائیل کو منہ توڑ جواب پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے ایرانی ڈپٹی سپیکر کے آئندہ پانچ سال کے ترقیاتی پروگرام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ایرانی ڈپٹی سپیکر نے اسلام آباد میں حالیہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے تعزیت کا اظہار کیا ،انہوں نے 12 روزہ جنگ کے دوران پاکستانی حمایت کو سراہا اور اسے یادگار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔








