سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا رکن قومی اسمبلی عاصمہ ارباب عالمگیر کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکن قومی اسمبلی عاصمہ ارباب عالمگیر کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کے انتقال پر غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ غم کی مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں ، اللہ …

اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکن قومی اسمبلی عاصمہ ارباب عالمگیر کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کے انتقال پر غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ غم کی مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں ، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔سپیکر سردار ایاز صادق نے لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔