سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا علامہ اقبال کی برسی پرپیغام

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کی تعلیمات پر ان کی اصل روح کے مطابق عمل پیرا ہو کر ملک کو درپیش چیلنجوں پر قابوپایا جا سکتا ہے، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا تصور عالمگیر ہے اور انسانیت کے ہر رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والوں کی رہنمائی کرتا ہے۔ علامہ اقبال کی …

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کی تعلیمات پر ان کی اصل روح کے مطابق عمل پیرا ہو کر ملک کو درپیش چیلنجوں پر قابوپایا جا سکتا ہے، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا تصور عالمگیر ہے اور انسانیت کے ہر رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والوں کی رہنمائی کرتا ہے۔ علامہ اقبال کی 80 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں سپیکر نے کہا کہ علامہ اقبال کے نزدیک تعصب اور انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے ایک پرامن، اعتدال پسند اور روشن خیال اسلامی معاشرے کا تصور پیش کیا ہے جو دیگر اقوام کے لیے قابل تقلید ہو اور ان کا جھکاو¿ اسلا م کی طر ف ہو انہوں نے کہا کہ قرار داد پاکستان کے باضابطہ منظور ہونے سے قبل علامہ اقبال کی فلسفیانہ اور شاعرانہ تحریروں نے رائے عامہ کو ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کا مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کا خواب مسلمانان بر صغیر کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں تھا۔