اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مستونگ میں آپریشن کے دوران چار بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف نبردآزما سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں پر قوم کو فخر ہے،بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کرنے والے عناصر کا قلع قمع ضروری …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا مستونگ میں چار بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مستونگ میں آپریشن کے دوران چار بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف نبردآزما سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں پر قوم کو فخر ہے،بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کرنے والے عناصر کا قلع قمع ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ فورسز کی قربانیاں اور بہادری وطنِ عزیز کے دفاع کی ضمانت ہیں،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،دہشت گردی کی بیخ کنی کیلئے سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی میں مسلح افواج کا کردار لائقِ تحسین ہے۔








