سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی رہائش پر آمد، مرحومہ کے بچوں سے تعزیت کی

ڈھاکہ۔31دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی رہائش پر جاکر مرحومہ کے بچوں سے ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر نے مرحومہ خالدہ ضیاء کے بیٹے طارق رحمان اور بیٹی سے ان کی رہائش گا پر ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ …

ڈھاکہ۔31دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی رہائش پر جاکر مرحومہ کے بچوں سے ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر نے مرحومہ خالدہ ضیاء کے بیٹے طارق رحمان اور بیٹی سے ان کی رہائش گا پر ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ اور رنج کی اس گھڑی میں حکومت پاکستان اور عوام آپ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

مرحومہ خالدہ ضیاء کے بیٹے اور بیٹی نے تعزیت اور نماز جنازہ میں شرکت پر سپیکر سردار ایاز صادق کا شکریہ ادا کیا ۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے بنگلہ دیش کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر خلیل الرحمٰن سے بھی ملاقات کی اور صدر اور وزیراعظم پاکستان کی جانب سے اظہار ہمدردی و تعزیت کا پیغام پہنچایا۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے مشیر قانون بنگلہ دیش آصف نظرل سے بھی ملاقات کی جس میں دونوں اطراف سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔