سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے سینئر پارلیمنٹیرین راجہ ظفر الحق کی عیادت، جلد صحتیابی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار

اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بزرگ سیاسی رہنما اور سینئر پارلیمنٹیرین راجہ ظفر الحق سے ان کی رہائشگاہ پر جاکر عیادت کی اور ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اس موقع پر سپیکر سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ راجہ ظفر الحق کا شمار ملک کے سینئر اور مدبر سیاستدانوں …

اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بزرگ سیاسی رہنما اور سینئر پارلیمنٹیرین راجہ ظفر الحق سے ان کی رہائشگاہ پر جاکر عیادت کی اور ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اس موقع پر سپیکر سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ راجہ ظفر الحق کا شمار ملک کے سینئر اور مدبر سیاستدانوں میں ہوتا ہے، انہوں نے جمہوریت کے استحکام اور پارلیمانی روایات کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی نے راجہ ظفر الحق کی طویل سیاسی خدمات اور جمہوریت کے لیے کردار کو سراہا اور کہا کہ امید ہے راجہ ظفر الحق جلد صحتیاب ہو کر قومی سیاست اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اپنی خدمات دوبارہ بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے۔راجہ ظفر الحق نے عیادت کے لیے رہائشگاہ آمد اور نیک خواہشات کے اظہار پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شکریہ ادا کیا۔