اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سیکورٹی فورسز کو بنوں میں بھارتی حمایت یافتہ خوارج دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر ستائش کی ہے۔ہفتہ کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سپیکر قومی اسمبلی نے پانچ بھارتی حمایت یافتہ خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔سپیکر سردار ایاز صادق نے بروقت کارروائی پر خود کش بمبار کے …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سیکورٹی فورسز کو بنوں میں بھارتی حمایت یافتہ خوارج دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر ستائش

مزید خبریں
اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سیکورٹی فورسز کو بنوں میں بھارتی حمایت یافتہ خوارج دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر ستائش کی ہے۔ہفتہ کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سپیکر قومی اسمبلی نے پانچ بھارتی حمایت یافتہ خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔سپیکر سردار ایاز صادق نے بروقت کارروائی پر خود کش بمبار کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے پر سیکورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔انہوں نے آپریشن کے دوران شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ قوم کے بہادر سپوتوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔سپیکر سردار ایاز صادق نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت، ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ شہداء کے لواحقین کے غم میں پوری قوم برابر کی شریک ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز سمیت دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی،دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستانی قوم اپنی سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔سپیکر قومی اسمبلی نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔








