اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں پاکستان کے پارلیمانی وفد نے ہفتہ کوافغانستان کے سپیکر اور افغان پارلیمنٹ کے نمائندگان سے کابل میںملاقات کی ،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے باہمی امور کو زیر غور لایا گیا۔ ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان مذہب، اخوت ،ثقافت …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں پاکستان کے پارلیمانی وفد کی افغان پارلیمنٹ کے سپیکر اورنمائندگان سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں پاکستان کے پارلیمانی وفد نے ہفتہ کوافغانستان کے سپیکر اور افغان پارلیمنٹ کے نمائندگان سے کابل میںملاقات کی ،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے باہمی امور کو زیر غور لایا گیا۔ ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان مذہب، اخوت ،ثقافت اور ہمسائیگی کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں ،افغانستان اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات دونوں ممالک کے بہترین مفاد میں ہے ،پاکستانی حکومت اور عوام خوشحال اور پُرامن افغانستان دیکھنے کے خواہاں ہیں ،سردار ایاز صادق نے کہا کہ دہشتگر دی خطے کی ترقی و خوشحالی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے ،دہشتگردی ، انتہاپسندی سے نبردآزما ہونے کے لئے دونو ں ممالک کو مشتر کہ حکمت عملی اپنانا ہو گی،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے افغان پارلیمنٹ میں رکھی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبندکیے ۔








