سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی گورنر سندھ نہال ہاشمی سےملاقات

کراچی۔24مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گورنر سندھ نہال ہاشمی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی شاہ بھی موجود تھے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق یہ ملاقات منگل کو کراچی میں گورنر سندھ کی رہائش گاہ پر ہوئی ۔ سپیکر نےنہال ہاشمی کو گورنر سندھ کا عہدہ سبھالنے اور اور عید الفطر کی مبارکباد دی۔ سپیکر نےگورنر سندھ کی طویل سیاسی …

کراچی۔24مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گورنر سندھ نہال ہاشمی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی شاہ بھی موجود تھے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق یہ ملاقات منگل کو کراچی میں گورنر سندھ کی رہائش گاہ پر ہوئی ۔ سپیکر نےنہال ہاشمی کو گورنر سندھ کا عہدہ سبھالنے اور اور عید الفطر کی مبارکباد دی۔ سپیکر نےگورنر سندھ کی طویل سیاسی جدو جہد کو خراج تحسین پیش کیا اور نہال ہاشمی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سپیکر کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کا منصب صوبوں اور وفاق کے مابین رابطوں کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ نہال ہاشمی بطور گورنر سندھ وفاق کے ساتھ روابط کو مزید مستحکم بنانے اور عوامی خدمت کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔ انہوں نےکہا کہ صوبہ سندھ کی ترقی، خوشحالی اور وفاقی اکائیوں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ میں گورنر سندھ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےنہال ہاشمی کی کامیابی کے لیے دعا کی۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے بھی نہال ہاشمی کو گورنر سندھ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور انکے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔گورنر سندھ نہال ہاشمی نے نیک خواہشات کے اظہار ان انکی رہائش گاہ امد پر سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا شکریہ ادا کیا۔