سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کی اومان کے سفیرالشیخ محمد عمر احمدالمرہون سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اومان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور دونوں برادر اسلا می ممالک کے درمیان پائے جانے والے دیرینہ تعلقات کو پارلیمانی اور اقتصادی تعاون کے ذریعے نئی بلند یوں سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں سلطنت اومان کے …

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اومان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور دونوں برادر اسلا می ممالک کے درمیان پائے جانے والے دیرینہ تعلقات کو پارلیمانی اور اقتصادی تعاون کے ذریعے نئی بلند یوں سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں سلطنت اومان کے سفیرالشیخ محمد عمر احمدالمرہون سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ان سے ملاقات کی۔ اومان اور پاکستان کے مابین پائے جانے والے تعلقات، بین الاقوامی فورم پر تعاون اور علاقائی امن اور سیکورٹی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ پاکستان اومان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور موجودہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہشمند ہے۔ سپیکر نے مزیدکہا کہ دونو ں برادر اسلامی ممالک کے مابین تعلقات، مشترکہ مذہب، ثقافت اور روایات کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں اور دونو ں ممالک کی جغرافیا ئی مماثلت موجودہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کےلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ سپیکر نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ حکومت نے بیرونی سرمایہ کاروں کوساز گار ماحول فراہم کرنے کےلئے اقتصادی شعبہ میں متعدد اصلاحات متعارف کرائی ہیں جن سے اومان سر مایہ کار بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔

Leave a Reply