سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایا ز صادق کا شب معراج کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایا ز صادق نے کہا ہے کہ حضرت محمد ﷺ کی زندگی ایک مکمل ضا بطہ حیا ت ہے اور آپﷺ کی تعلیما ت پر عمل پیر ا ہو کر دنیا کو امن کا گہو ارہ بنا یا جا سکتا ہے۔انہو ں نے ان خیا لا ت کا اظہا ر شب معراج کے موقع پر اپنے پیغام میں کیاجو (کل) جمعہ کو ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منا ئی جا رہی ہے۔ سپیکر نے کہا کہ شب معراج وہ با برکت رات ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے اپنے پیا رے نبیکو اپنے دیدار کے لیے عر ش عظیم پر بلا یا۔ انہوں نے کہا کہ شب معراج کا سفر انسانی فہم و فراست سے با لا تر ہے یہ سفر بلا شبہ ایک لا زوال معجزہ ہے جس میں بنی نو ح انسان کو کا ئنا ت کی وسعتو ں سے روشنا س کر ایا گیا۔ سپیکر نے کہا کہ شب معراج میں اللہ تعا لیٰ نے انسانیت پر کا ئنا ت کے مخفی رازوں کو[ظاہر کیا اور یہ سبق دیا کہ صراط مستقیم پر چل کر اللہ تعالیٰ کی قر بت حا صل کر سکتا ہے۔انہو ں نے کہا کہ ہم آہنگی ،برداشت اور اتحاد کو فروغ دے کر ہم دینی اور دنیا وی کا میا بیا ں حاصل کر سکتے ہیں۔