سپیکر قومی اسمبلی سے گورنر جعفر خان مندوخیل اور وزیر اعلیٰ میرسرفراز بگٹی کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹرمحمداسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ ملاقات میں صوبے میں امن و امان اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر …

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹرمحمداسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ ملاقات میں صوبے میں امن و امان اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان میں خواتین اور نوجوانوں کے حقوق کے تحفظ اور سماجی ترقی پر خصوصی زور دیا۔ اس موقع پر نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بلوچستان میں انفراسٹرکچر، تعلیم اور صحت کے منصوبوں کا فوری اور مؤثر نفاذ وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پارلیمنٹ اور وفاقی حکومت کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان کی پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جائے گا، بلوچستان کی ترقی، پاکستان کی مجموعی ترقی کی ضمانت ہے۔

گورنرجعفرخان مندوخیل اور وزیراعلیٰ میرسرفراز بگٹی نے صوبے میں امن و امان کے قیام کے لئے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔ سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ بلوچستان ان کےدل کے قریب ہے، بلوچستان کے مسائل کا حل موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے۔انہوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے مابین روابط کو فروغ دینے کے لئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی کاوشوں کو سراہا۔

گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے قومی اسمبلی کی کارروائی کو خوش اسلوبی سے چلانے پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کی بھی تعریف کی ۔ نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈار نے بلوچستان کے عوام کی فلاح و ترقی کو قومی ترجیح قرار دیا۔ ملاقات میں وفاق اور بلوچستان کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔

مزید خبریں