اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جمعرات کو قومی اسمبلی ہال میں تحریک انصاف اور حکومتی اراکین کے درمیان ہاتھا پائی کے واقعہ کی فوٹیج چینلز پر جاری ہونے کے بعد موبائل فون کے ذریعے اسمبلی کی کارروائی سمیت ٹی وی چینل سے ویڈیو بنا کر چینلز پر جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ سپیکر آفس کے مطابق ایوان میں …
سپیکر قومی اسمبلی نے موبائل فون کے ذریعے اسمبلی کی کارروائی سمیت ٹی وی چینل سے ویڈیو بنا کر چینلز پر جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جمعرات کو قومی اسمبلی ہال میں تحریک انصاف اور حکومتی اراکین کے درمیان ہاتھا پائی کے واقعہ کی فوٹیج چینلز پر جاری ہونے کے بعد موبائل فون کے ذریعے اسمبلی کی کارروائی سمیت ٹی وی چینل سے ویڈیو بنا کر چینلز پر جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ سپیکر آفس کے مطابق ایوان میں آنے والا واقعہ افسوسناک ہے، اس معاملہ سے پوری دنیا میں کوئی بہتر تاثر نہیں گیا، اس معاملہ کو چینلز کے ذریعے آن ایئر کئے جانے سے ملک کے وقار پر ضرب لگانے کی کوشش کی گئی ہے جس کی بناءپر آئندہ ایوان کی کارروائی کی براہ راست یا ٹی وی سے موبائل ویڈیو بنا کر چینلز پر جاری کرنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پابندی کے بعد اگر کوئی چینل اس طرح کے ناخوشگوار کسی بھی قسم کے واقعہ کی فوٹیج جاری کرے گا تو اس کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔








