اسلام آباد ۔14 مارچ(اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان خطے اور دنیا میں امن اور خوشحالی کے فروغ کے لئے پرعزم ہے‘ ہمیں دہشتگردی‘ انتہا پسندی‘ غربت کے خاتمے‘ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے اور انسانی حقوق اور عالمی اقتصادی ترقی کے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا‘ اگر جمہوریت پسماندہ طبقات اور بالخصوص خواتین‘ بچوں …
سپیکر قومی اسمبلی کا ایشیائی پارلیمنٹ کے افتتاحی سیشن سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔14 مارچ(اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان خطے اور دنیا میں امن اور خوشحالی کے فروغ کے لئے پرعزم ہے‘ ہمیں دہشتگردی‘ انتہا پسندی‘ غربت کے خاتمے‘ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے اور انسانی حقوق اور عالمی اقتصادی ترقی کے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا‘ اگر جمہوریت پسماندہ طبقات اور بالخصوص خواتین‘ بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ نہ کر سکے تو وہ حقیقی نمائندگی کا دعویٰ نہیں کر سکتی‘ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے رکن ممالک کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی اور عوام کی خواہشات کے مطابق تمام تصفیہ طلب مسائل کے پرامن حل کے لئے مداخلت کرنی چاہیے‘ سی پیک سے نہ صرف پاکستان اور چین مستفید ہونگے بلکہ اس کے ایران‘ افغانستان‘ بھارت ‘ وسطی ایشیا اور پورے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔








