سپیکر قومی اسمبلی کا سینئر صحافی جاوید رحمان کے والد پروفیسر حفیظ الرحمان کے انتقال پر افسوس کااظہار
سپیکر قومی اسمبلی کا سینئر صحافی جاوید رحمان کے والد پروفیسر حفیظ الرحمان کے انتقال پر افسوس کااظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی جاوید رحمان کے والد پروفیسر حفیظ الرحمان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہوتے ہیں۔ والد کا سایہ انسان کے لیے ایک عظیم نعمت ہوتا ہے اور اس کا انتقال ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
انہوں نے جاوید رحمان اور ان کے اہلِ خانہ سےتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےمرحوم کے بلند درجات اور پسماندگان کے لئےصبرِ جمیل کی دعا کی۔








