سپیکر قومی اسمبلی کی ایم این اے ملک اویس حیدر جکھڑ سے ملاقات ، والد کے انتقال پر تعزیت کی

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکنِ قومی اسمبلی ملک اویس حیدر جکھڑ سے ملاقات کی اور ان کے والد سابق رکنِ قومی اسمبلی ملک نیاز احمد جکھڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکنِ قومی اسمبلی ملک اویس حیدر جکھڑ سے ملاقات کی اور ان کے والد سابق رکنِ قومی اسمبلی ملک نیاز احمد جکھڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ منگل کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر نے مرحوم کی ملک و قوم کے لئے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ملک اویس حیدر جکھڑ اور ان کے اہلِخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ سپیکر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔سپیکر نے بعد ازاں رکنِ قومی اسمبلی محمد مقداد علی خان سے ملاقات کی اور ان کے والد سابق رکنِ قومی اسمبلی سردار محمد شفقت حیات خان کے انتقال پر تعزیت کی۔ انہوں نے مرحوم سردار محمد شفقت حیات خان کی خدمات کو سراہا اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ سپیکر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی۔سپیکر سردار ایاز صادق نے رکنِ قومی اسمبلی محمد سعد اللہ خان بلوچ سے بھی ملاقات کی اور ان کے والد سابق وفاقی وزیر میاں ناصر علی خان بلوچ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کی نمایاں خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔ سپیکر نے مرحوم کے لئے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔