سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی وادی نیلم میں بھارتی افواج کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے وادی نیلم میں بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور سول آبادی پرکلسٹر بموں پھینکنے کی شدید الفاظ میں مذمت ہے۔ ہفتہ کو اپنے الگ الگ مذمتی بیانات میں انہوں نے بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں اور املاک کے نقصانات پر گہرے …

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے وادی نیلم میں بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور سول آبادی پرکلسٹر بموں پھینکنے کی شدید الفاظ میں مذمت ہے۔ ہفتہ کو اپنے الگ الگ مذمتی بیانات میں انہوں نے بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں اور املاک کے نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔سپیکر اور ڈپٹی سپیکرنے بھارتی اشتعال انگزی سے شہید ہونے والوں کے معصوم شہریوں کے اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔سپیکر نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی اور سفارت کاری سے پریشان ہے،عالمی برادی بھارت کی جانب سے کلسٹر ایمونیشن کے استعمال اور جنیوا کنونش کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا بار بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا مکرو چہرے پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے،مسئلہ کشمیر عالمی مسئلہ بن چکا ہے اس کو حل کیے بغیر خطے میں امن کا قیام مشکل ہے ۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ بھارت کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیاں کر رہا ہے،عالمی برادی کو کشمیریوں پر کئے جانے والے مظالم کا نوٹ لینا چاہئے۔