سپیکر پنجاب اسمبلی محمد احمد خان اور وزیر مملکت نیشنل فوڈ سکیورٹی ملک رشید احمد خان کی درخواست ، وزیر ریلوے حنیف عباسی نے 28 مئی سے بلھے شاہ ٹرین بحال کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے سپیکر پنجاب اسمبلی محمد احمد خان اور وزیر مملکت نیشنل فوڈ سکیورٹی ملک رشید احمد خان کی درخواست پر بلھے شاہ ٹرین (قصور تا پاکپتن ) کو 28 مئی سے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ۔ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور وزیر مملکت نیشنل فوڈ سکیورٹی ملک رشید احمد …

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے سپیکر پنجاب اسمبلی محمد احمد خان اور وزیر مملکت نیشنل فوڈ سکیورٹی ملک رشید احمد خان کی درخواست پر بلھے شاہ ٹرین (قصور تا پاکپتن ) کو 28 مئی سے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ۔ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور وزیر مملکت نیشنل فوڈ سکیورٹی ملک رشید احمد خان نے ملاقات کی جس میں 257-اپ / 258-ڈاؤن بُلھے شاہ پیسنجر کی بحالی کی درخواست کی ۔بُلھے شاہ پیسنجر 15-11-2011 کو معطل کی گئی تھی۔ ٹرین کا روٹ، قصور ، عثمانوالہ، کنگن پور، منڈی احمد آباد، بصیرپور، حویلی وساوے والا سے پاکپتن ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے 28 مئی سے ٹرین بحالی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بُلھے شاہ ٹرین کی بحالی سے مقامی آبادی کو بڑی سفری سہولت میسر آئے گی۔ وفاقی وزیر نے قصور کی عوام کے لئے 25 ایکڑ اراضی پر پارک کے قیام کی منظوری بھی دی ۔پارک منصوبہ وزیراعظم، سپیکر پنجاب اسمبلی اور وزیرِ مملکت ملک رشید احمد خان کے حلقے میں قائم ہوگا۔وزیر ریلوے نے قصور ریلوے سٹیشن کی بیوٹیفکیشن اور اپ گریڈیشن ، تیزگام ایکسپریس کو کوٹ رادھا کشن میں سٹاپ دینے پر اصولی رضامندی ظاہر کردی ۔ وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے عوام کو جدید اور بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا ۔

مزید خبریں