سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہارِ افسوس

لاہور۔11نومبر (اے پی پی):سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد خاں نے کہا کہ عرفان صدیقی ایک صاحبِ فکر، مدبر اور کہنہ مشق سیاستدان تھے، جنہوں نے ہمیشہ جمہوریت، پارلیمانی اقدار اور علم و ادب کے فروغ کیلئے گراں قدر خدمات انجام …

لاہور۔11نومبر (اے پی پی):سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد خاں نے کہا کہ عرفان صدیقی ایک صاحبِ فکر، مدبر اور کہنہ مشق سیاستدان تھے، جنہوں نے ہمیشہ جمہوریت، پارلیمانی اقدار اور علم و ادب کے فروغ کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔عرفان صدیقی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔وہ ایک شائستہ مزاج اور باوقار پارلیمنٹیرین تھے جنہوں نے سیاست میں بردباری،رواداری اور دانشمندی کی مثال قائم کی۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔