لاہور۔19 اگست(اے پی پی ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) اور پی ٹی آئی میں کوئی ابہام نہیں، ہم، پی ٹی آئی اور عمران خان 5 سال سے ساتھ ہیں، اکٹھے دھرنے دئیے، مل جل کر الیکشن لڑا اور اب مل کر عوام کی خدمت کریں گے، پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ اور ڈپٹی سپیکر کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے، کہیں …
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔19 اگست(اے پی پی ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) اور پی ٹی آئی میں کوئی ابہام نہیں، ہم، پی ٹی آئی اور عمران خان 5 سال سے ساتھ ہیں، اکٹھے دھرنے دئیے، مل جل کر الیکشن لڑا اور اب مل کر عوام کی خدمت کریں گے، پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ اور ڈپٹی سپیکر کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے، کہیں کوئی بے چینی نہیں۔ وہ پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا کے سوالات کے جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وزارتِ اعلیٰ کیلئے عثمان احمد بزدار کے کاغذات درست قرار دئیے تھے ان پر کوئی کیس نہیں، ان کا پسماندہ علاقہ سے تعلق ہے، امید ہے وہ جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کریں گے اور پچھلے 10 سال میں ان کی محرومیوں میں جو اضافہ ہوا ہے اس کو دور کرنے پر خصوصی توجہ دیں گے۔








