راولپنڈی ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیربرائے مذہبی امورسردارمحمدیوسف نے کہا ہے کہ سچ،عدل وانصاف اوردیانتداری کی راہ پرچلنا دنیا و آخرت کی بھلائی ہے اورمعاشرے کی بہتری دوسروں کی بھلائی میں مضمرہے۔یہ بات انہوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل اورآل پاکستان اورسیز پروموٹرز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سیرت النبی ﷺکانفرنس اورمحفل نعت وقرآت سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔محفل کی صدارت پیرخطیب حق بادشاہ نے کی۔انھوں …
سچ،عدل وانصاف اوردیانتداری کی راہ پرچلنا دنیا و آخرت کی بھلائی ہے ، وفاقی وزیرسردارمحمدیوسف

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیربرائے مذہبی امورسردارمحمدیوسف نے کہا ہے کہ سچ،عدل وانصاف اوردیانتداری کی راہ پرچلنا دنیا و آخرت کی بھلائی ہے اورمعاشرے کی بہتری دوسروں کی بھلائی میں مضمرہے۔یہ بات انہوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل اورآل پاکستان اورسیز پروموٹرز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سیرت النبی ﷺکانفرنس اورمحفل نعت وقرآت سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔محفل کی صدارت پیرخطیب حق بادشاہ نے کی۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اللہ کے نام پربنا مگراس کیلئے ابھی تک جدوجہدجاری ہے اور اس کیلئے مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ نظام کودرست کرنے کے لیے آپ اورہم نے مل کرکام کرنا ہے اورعوام کومتحدہونے کی ضرورت ہے۔








