سکھر۔ 21 دسمبر (اے پی پی):سکھر میں دوسری لوک سہائتا انٹرنیشنل میراتھن ریس امید کی دوڑ مراکش کے الیوسوف عبدالماجد نے جیت لی ۔ سکھر میں عالمی معیار کی دوسری میراتھن ریس میں مراکش کے کھلاڑی الیوسوف عبدالماجد نے 42 کلومیٹر کا فاصلہ 2 گھنٹے 22 منٹ اور 35 سیکنڈ میں پورا کرلیا اور میراتھن ریس کا مقابلہ جیت لیا ۔ ایتھوپیا کے میتھیرو نیبرو نے 42 کلومیٹر کا فاصلہ …
سکھر میں دوسری میراتھن ریس ، مراکش کے کھلاڑی نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

مزید خبریں
سکھر۔ 21 دسمبر (اے پی پی):سکھر میں دوسری لوک سہائتا انٹرنیشنل میراتھن ریس امید کی دوڑ مراکش کے الیوسوف عبدالماجد نے جیت لی ۔ سکھر میں عالمی معیار کی دوسری میراتھن ریس میں مراکش کے کھلاڑی الیوسوف عبدالماجد نے 42 کلومیٹر کا فاصلہ 2 گھنٹے 22 منٹ اور 35 سیکنڈ میں پورا کرلیا اور میراتھن ریس کا مقابلہ جیت لیا ۔ ایتھوپیا کے میتھیرو نیبرو نے 42 کلومیٹر کا فاصلہ 2 گھنٹے 28 منٹ اور 48 سیکنڈ میں طے کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔
کینیا کے جیکسن مائینیا نے 42 کلومیٹر کا فاصلہ دو گھنٹے31 منٹ اورچھ سیکنڈ میں طے کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔خواتین کی دوڑ میں کینیا کی میونی متوکو نے دس کلومیٹر کا فاصلہ 40 منٹ 25 سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ دوسری پوزیشن پرجاپان کی یوکو لگوچی رہیں ، انہوں نے دس کلومیٹر کا فاصلہ 40 منٹ 49 سیکنڈ میں طے کیا ۔ تیسری پوزیشن پر لاہور کی ماہ نور افضل نے دس کلومیٹر کا فاصلہ 43 منٹ میں طے کیا ۔








