راولپنڈی ۔18نومبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نےخیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) سے جاری بیان کے مطابق 15 اور 16 نومبر کو خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 15 دہشت گرد مارے گئے۔ پہلی کارروائی ضلع ڈیرہ …
سکیورٹی فورسز نےخیبر پختونخوا میں دو کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ،آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی ۔18نومبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نےخیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) سے جاری بیان کے مطابق 15 اور 16 نومبر کو خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 15 دہشت گرد مارے گئے۔
پہلی کارروائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی۔سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ اس آپریشن کے نتیجے میں دہشت گردوں کے سرغنہ عالم محسود سمیت 10 خوارج جہنم واصل ہوئے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دوسری کارروائی میں سکیورٹی فورسز نے مزید 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
علاقے میں کلیئرنس اور سینی ٹائزیشن کی کارروائیاں جاری ہیں تاکہ کسی بھی دوسرے بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی موجودگی کوختم کیا جا سکے ۔سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظور کردہ حکمتِ عملی "عزمِ استحکام” کے تحت ملکی اور غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خلاف مہم پوری طاقت کے ساتھ جاری رہے گی۔








