راولپنڈی ۔ 6 فروری (اے پی پی) سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں آپریشن رد الفساد کے تحت خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کے دوران بھاری اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر شمالی وزیرستان کی تحصیل برمل کے گاﺅں …
سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں آپریشن کے دوران بھاری اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 6 فروری (اے پی پی) سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں آپریشن رد الفساد کے تحت خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کے دوران بھاری اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر شمالی وزیرستان کی تحصیل برمل کے گاﺅں منرا میں کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی پناہ گاہوں سے اسلحہ و دھماکہ خیز مواد برآمد کیا جس میں مختلف اقسام کی گنز، راکٹ لانچرز، لائٹ مشین گنز اور اسلحہ شامل ہے۔








