اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں بروقت انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر دو مختلف علاقوں میں مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے 13 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا دیا، یہ کامیاب آپریشنز دشمن عناصر کے لئے واضح پیغام ہیں کہ پاکستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔ جمعرات کو …
سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں مؤثر کارروائیوں میں 13 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا یا، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں بروقت انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر دو مختلف علاقوں میں مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے 13 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا دیا، یہ کامیاب آپریشنز دشمن عناصر کے لئے واضح پیغام ہیں کہ پاکستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔
جمعرات کو ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قابلِ فخر سکیورٹی فورسز کی یہ جرأت مندانہ کارروائی ان کے عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور وطن سے بے لوث وابستگی کا ثبوت ہے، پوری قوم اپنے محافظوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے اور دہشت گردی کے خلاف اس جدوجہد میں اُن کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔








