سکیورٹی فورسز کا لورالائی بلوچستان میں انٹیلی جنس پر مبنی کامیاب آپریشن ، آئی ایس پی آر

راولپنڈی۔ 26 مارچ (اے پی پی) سکیورٹی فورسز نے لورالائی بلوچستان میں انٹیلی جنس پر مبنی کامیاب آپریشن کیا جس میں 2 خودکش بمبار اور کالعدم ٹی ٹی پی لورالائی کی بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد کارروائیوں کے ماسٹر مائنڈ سمیت چار دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے منگل کو جاری بیان کے مطابق یہ دہشت گرد بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں اور …

راولپنڈی۔ 26 مارچ (اے پی پی) سکیورٹی فورسز نے لورالائی بلوچستان میں انٹیلی جنس پر مبنی کامیاب آپریشن کیا جس میں 2 خودکش بمبار اور کالعدم ٹی ٹی پی لورالائی کی بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد کارروائیوں کے ماسٹر مائنڈ سمیت چار دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے منگل کو جاری بیان کے مطابق یہ دہشت گرد بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں اور 20 مارچ 2019ءکو سنجوائی، زیارت میں 6 لیویز اہلکاروں کی شہادت کے واقعہ میں ملوث تھے۔ یہ آپریشن علیٰ الصبح کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے جونہی علاقہ کو گھیرے میں لیا دہشت گردوں نے فائر کھول دیا اور سکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کو روکنے اور فرار کیلئے گرنیڈ استعمال کئے۔ شدید فائرنگ کے تبادلہ میں 2 خودکش بمباروں سمیت چار دہشت گرد مارے گئے۔ اسلحہ و بارود کی کھیپ، خود کش جیکٹس، سنجوائی میں جاں بحق ہونے والے لیویز اہلکاروں کے سروس کارڈز اور این آئی سیز بھی برآمد ہوئے۔ آپریشن کے دوران چار سکیورٹی اہلکاروں کو معمولی زخم بھی آئے۔

مزید خبریں

Leave a Reply