سکیورٹی فورسز کی صوبہ خیبر پختونخوا میں تین مختلف کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی ۔20نومبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا میں تین مختلف کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک کر دئیے۔جمعرات کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز کی صوبہ خیبرپختونخوا میں تین الگ الگ کارروائیوں میں ہندوستانی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے سات خوارج مارے گئے۔خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی …

راولپنڈی ۔20نومبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا میں تین مختلف کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک کر دئیے۔جمعرات کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز کی صوبہ خیبرپختونخوا میں تین الگ الگ کارروائیوں میں ہندوستانی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے سات خوارج مارے گئے۔خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ضلع مہمند میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ضلع لکی مروت میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک اور آپریشن کیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو خوارج کو سکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے جہنم واصل کر دیا۔ضلع ٹانک میں ہونے والے تیسرے معرکے میں سکیورٹی فورسز نے ایک اور خارجی کو کامیابی سے بے اثر کر دیا۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزم استحکام کے وژن کے تحت علاقے میں کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ ملکی اور غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرات کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔