سکیورٹی فورسز کی مکران ڈویژن کے ضلع تمپ میں کارروائی،فتنہ الہندوستان کا بزدلانہ حملہ بری طرح ناکام
سکیورٹی فورسز کی مکران ڈویژن کے ضلع تمپ میں کارروائی،فتنہ الہندوستان کا بزدلانہ حملہ بری طرح ناکام

مزید خبریں
اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسزنےڈپٹی کمشنرتمپ کے پروٹیکشن سکواڈ پر دہشت گردوں کے حملے کو بروقت اوربھرپور کارروائی سے ناکام بنا دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ڈپٹی کمشنرتمپ کی گاڑی کو نشانہ بنا کرسکواڈ کواغوا کرنے کی بزدلانہ سازش کی ۔
سکیورٹی فورسزکی مؤثر کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے عزائم خاک میں مل گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنرتمپ کے سکواڈ کے تمام اہلکاروں کوبروقت اورمحفوظ طریقے سے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے سے بچا لیاگیا ۔
سکیورٹی فورسز کی کارروائی کےدوران فتنہ الہندوستان کے د ہشت گرد گاڑی اور اسلحہ چھوڑ کر فرارہو گئے ،بروقت کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد حملہ آور دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔







