سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا میں دو کامیاب آپریشنز ، فتنہ الخوارج کے 13خارجی جہنم واصل

راولپنڈی۔15جنوری (اے پی پی):سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا میں دو کامیاب آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج کے 13خارجی جہنم واصل ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں میں انٹیلی جنس پر مبنی ایک آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران پاک فوج کے دستوں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8 …

راولپنڈی۔15جنوری (اے پی پی):سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا میں دو کامیاب آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج کے 13خارجی جہنم واصل ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں میں انٹیلی جنس پر مبنی ایک آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران پاک فوج کے دستوں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8 خوارج کو جہنم واصل کر دیا ۔سکیورٹی فورسز نے ایک اور انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن ضلع کرم میں کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 5 خوارج کو ٹھکانے لگا دیا گیا۔

علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خارجی کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان کی وفاقی اپیکس کمیٹی کے منظور کردہ وژن ’’عزمِ استحکام‘‘کے تحت سکیورٹی فورسز اور پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف بلا تعطل مہم پوری شدت کے ساتھ جاری رہے گی تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کی لعنت کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔