سہیل آفریدی آج افغانستان کے ترجمان کے طور پر بات کر رہے ہیں جو انتہائی قابل مذمت اور شرمناک ہے، عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی آج افغانستان کے ترجمان کے طور پر بات کر رہے ہیں جو انتہائی قابل مذمت اور شرمناک ہے۔ پیر کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنی ایک پوسٹ میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا …

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی آج افغانستان کے ترجمان کے طور پر بات کر رہے ہیں جو انتہائی قابل مذمت اور شرمناک ہے۔

پیر کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنی ایک پوسٹ میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پوری دنیا نے افغان طالبان رجیم کی جانب سے دہشت گردوں کی پشت پناہی کے ثبوت دیکھے ہیں اور افغانستان کی سر زمین کے دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے استعمال ہونے کے نا قابل تردید شواہد بھی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی نے جھوٹ اور منافقت کی انتہا کر دی ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستانی قوم نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انتشار والے جب بھی منہ کھولتے ہیں، دہشت گردوں کی سہولت کاری کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی فتنہ الخوارج کو قابل قبول نہیں، اسی لیے پاکستان کو نشانہ بنایا جاتا ہے، سہیل آفریدی کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

مزید خبریں