ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صباء اصغر علی کی ہدایات پر انچارج پیرا فورس رباب سعید کی نگرانی میں ضلع کونسل اور پیرا فورس نے عدالت گڑھا سیالکوٹ میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے سرکاری نالے پر قائم تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی
سیالکوٹ،عدالت گڑھا میں سرکاری نالے پر قائم تجاوزات کے خلاف مشترکہ آپریشن، نالہ واگزار کروا دیا گیا

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 06 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صباء اصغر علی کی ہدایات پر انچارج پیرا فورس رباب سعید کی نگرانی میں ضلع کونسل اور پیرا فورس نے عدالت گڑھا سیالکوٹ میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے سرکاری نالے پر قائم تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی۔آپریشن کے دوران سڑک کے دونوں اطراف واقع سرکاری نالے سے تجاوزات ہٹا کر اسے مکمل طور پر واگزار کرایا گیا
جبکہ نالے کی صفائی کا عمل بھی جاری رکھا گیا تاکہ نکاسی آب کے نظام کو مؤثر بنایا جا سکے اور شہریوں کو بارشوں کے دوران درپیش مشکلات سے بچایا جا سکے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق سرکاری اراضی اور املاک پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔شہری سرکاری املاک پر ناجائز قبضوں سے گریز کریں اور انتظامیہ سے تعاون کریں۔








