سیالکوٹ۔15نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت (توسیع)سیالکوٹ نےکاشتکاروں کومرچ کی نرسری کی کاشت20نومبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ فیلڈ اسسٹنٹ کینٹ میمونہ عزیز نے کہا ہے کہ کاشتکار مرچ کی نرسری کے پودے کھیلیوں کے دونوں طرف ایک فٹ کے فاصلے پرلگائیں اور نرسری کی منتقلی کے بعد کھیت کو پانی لگادیں۔ انہوں نے کہا کہ مرچ کے پودے کی نشوونماکے لئے بہترین درجہ حرارت 14سے 30ڈگری سینٹی گریڈہے۔ …
سیالکوٹ،کاشتکاروں کومرچ کی نرسری کی کاشت20نومبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
سیالکوٹ۔15نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت (توسیع)سیالکوٹ نےکاشتکاروں کومرچ کی نرسری کی کاشت20نومبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ فیلڈ اسسٹنٹ کینٹ میمونہ عزیز نے کہا ہے کہ کاشتکار مرچ کی نرسری کے پودے کھیلیوں کے دونوں طرف ایک فٹ کے فاصلے پرلگائیں اور نرسری کی منتقلی کے بعد کھیت کو پانی لگادیں۔ انہوں نے کہا کہ مرچ کے پودے کی نشوونماکے لئے بہترین درجہ حرارت 14سے 30ڈگری سینٹی گریڈہے۔
انہوں نے کہا کہ مرچ کی پنیری کی منتقلی کے لئے زرخیزمیرازمین کا انتخاب کیا جائے جس میں نامیاتی مادہ وافرمقدار میں ہو کیونکہ ان زمینوں میں نمی دیرتک قائم رہتی ہے اورمرچ کی جڑیں زمین کے نیچے آسانی سے خوراک حاصل کرکے بڑھتی اورپھولتی رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرچ کی پنیری کی کھیت میں منتقلی سے پہلے فی ایکڑ دس تا بارہ ٹن گوبرکی گلی سڑی کھادمیں 20کلوگرام یوریاملاکر استعمال کیاجائے۔








