سیالکوٹ، صفائی قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،ایس ڈبلیو ایم سی مینجر آپریشن فہد جاوید

سیالکوٹ وزیراعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ستھرا پنجاب ایجنسی سیالکوٹ کی انفورسمنٹ ٹیم شہر بھر میں صفائی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے

سیالکوٹ۔ 09 جولائی (اے پی پی):سیالکوٹ وزیراعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ستھرا پنجاب ایجنسی سیالکوٹ کی انفورسمنٹ ٹیم شہر بھر میں صفائی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے۔انفورسمنٹ ٹیم مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے دکانوں کے باہر کوڑا کرکٹ پھینکنے والے دکانداروں کو جرمانے کر رہی ہے، جبکہ صفائی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو وارننگ بھی دی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شہریوں اور تاجروں میں صفائی سے متعلق آگاہی پیدا کی جا رہی ہے تاکہ شہر کو صاف، خوبصورت اور ماحول دوست بنایا جا سکے۔ ایس ڈبلیو ایم سی مینجر آپریشن فہد جاوید کا کہنا ہے کہ صفائی قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور روزانہ کی بنیاد پر انفورسمنٹ آپریشن جاری رہے گا۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر تلف کریں اور ستھرا پنجاب مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔